ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی سوڈان میں لڑائی پھیل سکتی ہے: اقوام متحدہ

جنوبی سوڈان میں لڑائی پھیل سکتی ہے: اقوام متحدہ

Thu, 14 Jul 2016 17:59:46  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،14جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے قیام امن کے لیے آپریشنز کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں جنگ بندی کے باوجود لڑائی مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ یہ جنگ بندی جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں صدر سِلوا کِیر کی فوج اور باغیوں کے لیڈر رِیک مچار کے حامی جنگجوؤں کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔ سن دو ہزار تیرہ میں ان دونوں رہنماؤں کے درمیان شروع ہونے والی اقتدار کی جنگ ایک مسلح تنازعے میں تبدیل ہو گئی تھی۔ تب سے اس لڑائی میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔


Share: